rumble

dailymotion

xm

تبدیلی

محکمہ پولیس میں خوش آ‎ئند تبدیلی
شاید اسلام آباد میں پولیس کی کارکردگی دیکھ کر دہشت گردوں نے بھی سر نکالنے کی کوشش شروع کر دی ـ اسی لیے پشاور میں زراعت کے تربیتی مرکز پر حملے کا ارتکاب کیا جس میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے لیکن ان کو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ خیبر پختونخواہ ہے اور یہاں کی پولیس اس قابل ہو چکی ہے کہ آرمی کی مدد کے بغیر بھی اپنی عوام کی حفاظت کر سکےـ چنانچہ تین سے پانچ منٹ کے اندر اندر پولیس کی گاڑیاں جائے واردات پر پہنچ چکی تھیں اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ الیٹ فورسز کے دستے بھی پہنچ گئے جب کہ کچھ دیر میں فوج کے جوان بھی آ گئے اور مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا۔ جسکے نتیجہ میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیاـ
اگرچہ یہ واقعہ تو اتنا خوش آئند نہیں ہے لیکن محکمہ پولیس کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزاء ہے پولیس کا بروقت موقعہ واردات پر پہنچنا محکمہ پولیس میں تبدیلی کی غمازي کرتا ہے۔ پولیس ہی ایسا ادارہ ہے جس کی بہتري معاشرے میں جرائم میں کمي کا باعث بنتي ہے۔ اداروں کی خودمختاري ہی ایسا عمل ہے جو اداروں کو مضبوط بناتا ہے اور خوشخال معاشرے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت میں خیبر پختونخواہ میں جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو جاتا ہے۔




No comments:

Post a Comment